کلثوم نواز نے جمہوریت کے فروغ کیلئے بڑی خدمات انجام دیں، راجہ شبیر خان

September 21, 2018

لوٹن (شہزاد علی) بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت اور خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن یورپ اینڈ ایشیاء راجہ محمد شبیر خان نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازنے جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ راجہ محمد شبیر خان جو خود علیل ہیں اور جلد ہی ان کی کیمو تھراپی شروع کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے آئین شکن آمر پرویز مشرف کے خلاف جدوجہد میں نمایاں کردار اداکیا تھا ان کی وفات سے پاکستان ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ نواز کے راجہ عبدالحمید اور لیبر پارٹی لوٹن کے راجہ بشارت خان نے بھی اپنےبیان میں کہا کہ بیگم کلثوم کی وفات پر ہر مکتب فکر کے رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی، یہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ پی پی پی کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ اور الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ نے کہا کہ کمیونٹی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھی اور رنجیدہ ہے۔