امام حسینؑ کے پیغام سے دنیا رہنمائی حاصل کررہی ہے ،مولانا شہنشاہ نقوی

September 21, 2018

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ توحید کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرمﷺ اور آپﷺ کے نواسے حضرت امام حسین ؑ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور کامیابی و کامرانی کی دلیل ہے ،لہٰذا ان مقدس ہستیوں سے وابستگی اختیار کیئے بغیر ہم سانس بھی نہیں لے سکتے ۔کیونکہ امام حسینؑ کا پیغام آج بھی زندہ ہے اور دنیا اس سے رہنمائی حاصل کررہی ہے اس کے علاوہ دین کی بقاء اور استحکام اور سلامتی کیلئے شہداء کربلاء کے اصول ہمارے سامنے موجود ہیں جس سے مخلص ہوکر ہمیں مزید کام کو آگے بڑھانا ہوگا اور اسی پیغام کو دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانا ہوگا کہ یہی فکر و فلسفہ اسلام اور انبیاء و مرسلین کا ہے لہٰذا ہم بھی اسی راستے پر چلیں تاکہ کامیابی سے ہمکنار ہونے کے ساتھ ساتھ فلاح پاسکیں ۔