تاریخی گھنٹہ گھر بازار میں پھر تجاوزات مافیا نے قدم جمالئے

September 21, 2018

پشاور(صباح نیوز) پشاورکا سو سال سے زائد قدیم تاریخی گھنٹہ گھر بازار میں تجاوزا ت مافیا نے قدم جما لئے، دکانداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کرنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کے آگے ہتھ ریڑھی بانوں اور چھاپڑی فروشوں کو بھی کھڑے ہونے کی اجازت دے رکھی ہے اور ان سےیومیہ پیسے وصول کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب مچھلی منڈی سمیت دیگر گندگی کے ڈھیر لگ جانے سے بھی گھنٹہ گھر اپنی افادیت کھورہا ہے ۔واضح رہے کہ پشاورکے شہریوں کا عرصہ دراز سے مطالبہ رہا ہے کہ گھنٹہ گھر سے مچھلی منڈی کہیں اور منتقل کی جائے تاہم اعلانات کے باوجود کوئی بھی حکومت مچھلی منڈی یہاں سے منتقل نہیں کرپائی ہے جبکہ تجاوزات سمیت صفائی کی خراب صورتحال پر سیاحوںنے بھی گھنٹہ گھر کا رخ کرنا بند کر دیا ہے ۔ شہریوں نے تجاوزات خاتمےو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنےکا مطالبہ کیاہے ۔