’بھارت نے پاکستان کی قیام امن کی کوشش کا ہمیشہ مذاق اڑایا‘

September 22, 2018

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خطے میں قیام کےلئے بھارت نے ہمیشہ پاکستانی کوششوں کا مذاق اڑایا ہے ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی ادارے بھارتی آرمی چیف کے شر انگیز بیان کا نوٹس لیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کامثبت جواب دینےکی بجائےبھارت نے اسےہمیشہ کمزوری سمجھاہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور بھارت کو پاکستان کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،انڈیا کے مقابلے میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہاہے، ہزاروں ہندوؤں کودوسری ریاستوں سےلاکرکشمیرمیں آباد کیا جا رہاہے، حکومت پاکستان کو کھل کر کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی سرپرستی کرنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو چاہیے کہ وہ جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھیں ۔