مٹھی اسپتال میں مزید 2 بچے جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی

September 23, 2018

اسلام کوٹ(نامہ نگار)مٹھی اسپتال میں مزید 2نومولود بچے دم توڑ گئے۔رواں ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی۔حاملہ خواتین میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مٹھی اسپتال میں غذائی قلت وبیماریوں کے باعث مزید دو نومولود بچے دم توڑ گئے ہیں۔جن میں مکینوں خالد اور ناظم نومولود بچے شامل ہیں۔گذشتہ روز سول اسپتال میں 26بچے زیر علاج تھے۔حاملہ خواتین میں غذائی قلت اور اسپتالوں میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث اموات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔اور اموات پر قابو پانا خاصہ مشکل بن گیا ہے کیونکہ سندھ حکومت نے نا تو خواتین کی غذائیت پر کام شروع کیا ہے نا ہی اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔