بجلی کی عدم دستیابی سے پاکستان کو سالانہ 4.5ارب ڈالر نقصان ہوتا ہے،عالمی بینک

September 23, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانیوں کو سالانہ 4.5ارب ڈالر کے نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں جو قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کے 1.7فیصد کے مساوی ہے،بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے دیہی علاقے کے عوام سالانہ 3.9 ارب ڈالر اضافی کما سکتے ہیں۔ عالمی بینک کی " الیکٹریفکیشن اینڈ ہائوس ہولڈ ویلفیئر" کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی مستقل اور قابل اعتماد فراہمی نہ ہونے کے باعث شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کو بھی نقصانات کاسامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے دیہی علاقے کے عوام سالانہ 3.9 ارب ڈالر اضافی کما سکتے ہیں۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بجلی کی بلاتعطل اور قابل بھروسہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ شعبہ کے نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔