پولیس سےبھائی کو بحفاظت بازیاب کرایاجائے،وجیہہ اللہ

September 23, 2018

پشاور(خبرنگار)پشاورکے مضفاتی علاقہ پخشی پل کے رہائشی اور باچاخان یونیورسٹی کاطالب علم وجیہہ اللہ نے وزیراعلیٰ محمودخان اورآئی جی پولیس سے بھائی کو باحفاظت بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے ۔پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ انکابھائی کریم اللہ جوکہ موٹر سائیکل مکینک ہے کوایک ہفتہ قبل داؤدزئی پولیس نے رات کے وقت اٹھایاہے تاہم تاحال انکے بھائی کاکوئی پتہ نہیں چل سکا ہماری اطلاعات کے مطابق میرے بھائی پرقتل کا الزام لگایاہے جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اورنہ ہی پولیس والے اس حوالے سے معلومات دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ انکے بھائی کومارا گیا ہے۔انہوں نے حکام بالاسے اپیل کی کہ انکے بھائی کوباحفاظت بازیاب کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔