بلوچستان اسمبلی : رواں اجلاس کیلئے پینل آف چیئرمین کا اعلان

September 23, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے ہفتہ کو شروع ہونے والے سیشن کے لئے پینل آف چیرمین کا اعلان کردیا گیا ، گزشتہ روز اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا ، جس میں اصغر خان اچکزئی ، میر یونس عزیز زہری ، دنیش کمار اور میر عمر خان جمالی شامل ہیں ۔