قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

September 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ملکی ٹی 20 ڈیف سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی ڈیف ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور ایئر پورٹ پرکپتان قمر نوید اور ہیڈ کوچ عمر فیاض نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ بے روزگار کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے۔