ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے پاسبان کا مظاہرہ

September 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں رہائی کے لئے پاسبان حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے پاسبان کے صدر ر اشد آرائیں اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے جانے والا وعدہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ پر امریکی عدالت نے دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق ثابت نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے 46 سالہ قید کی سزا سنائی جس پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کی تنظیمیں چیخ اٹھی ہیں، آج اس سزا کو 8 سال گزر چکے ہیں، عافیہ 15 برسوں سے امریکی قید میںظلم وستم برداشت کررہی ہے ۔