پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے وفد کی آصف نسیم راٹھور کی عیادت

September 24, 2018

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز برطانیہ کے صد رمحسن باری اور جنرل سیکرٹری اظہر اقبا ل کی جانب سے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن و نشرو اشاعت زاہد مغل کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد، جس میں نارتھ ویسٹ گلزار خان اور نصراللہ مغل شامل تھے نے بریڈ فورڈ پی پی کے صدر آصف نسیم راٹھور کی عیادت کی اور صحت یابی اور نیک دعائوں کے پیغامات پہنچائے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا آصف نسیم راٹھور جماعت کے دیرینہ اور نظریاتی رہنما ہیں۔ ساری زندگی نظریہ بھٹو کا پرچار کیا ان دنوں بیمار ہیں، ہماری دعا کہ اللہ رب العزت انہیں شفا کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور وہ رو بصحت ہوکر دوبارہ جماعت کیلئے کام کریں۔ آصف نسیم راٹھور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ شہید ذوالفقار بھٹو ، بیگم نصرت بھٹو، شہید وانی بینظیر بھٹو آصف علی زرداری اور اب نوجوان قافلہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی کیلئے خدمات ادا کرنے میں کوشاں ہیں۔