اسحاق ڈار کی وطن واپسی، ایف آئی اے آج سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائیگی

September 24, 2018

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر ایف آئی اے آج رپورٹ جمع کرائے گی ، عدالت نے اٹارنی جنرل ، سیکرٹری داخلہ، اطلاعات اور خزانہ کو نوٹس جاری کردیے ۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے معاملے میں ایف آئی اے سپریم کورٹ میں آج رپورٹ جمع کرائے گی ۔ عدالت نے دفتر خارجہ ، پراسیکیوٹر نیب ، ڈائریکٹر ایف آئی اے انٹرپول کو بھی نوٹس جاری کردیے ۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کردیا۔