نواز شریف پیشی کیلئے جاتی امرا سے اسلام آباد روانہ

September 24, 2018

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے جاتی امرا سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزائیں بدھ 19ستمبر کو معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر جاتی امرا آ گئے تھے،عدالتی حکم کے مطابق سزائیں اپیلوں کی سماعت تک معطل رہیں گی۔