کراچی : پاک کالونی تھانے سے 100 موٹر سائیکلیں چوری

September 24, 2018

چراغ تلے اندھیر ہے یا پولیس کی ناک سے نیچے چوری ؟کراچی کے علاقے پاک کالونی کے تھانے سے کیس پراپرٹی کی 100 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

تھانے سے چوری ہونے والی100 موٹر سائیکلیںاینٹی کارلفٹنگ سیل نے گودام پر چھاپہ مارکر برآمدکرلیں اور گودام کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے گودام کے مالک کے خلاف اے سی ایل سی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا جس سے پوچھ گچھ پر بتایا کہ وحید نامی شخص تھانہ پاک کالونی سے موٹر سائیکلیں لاکر بیچتا تھا ۔

ڈی آئی جی نے تھانہ پاک کالونی کے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے اسے شامل تفتیش کرلیا ہے ۔