ایشین فٹ سال ایونٹ پاکستان میں ہوگا

September 25, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین فٹ سال ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، چیمپئن شپ12 سے 16 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ میگا ایونٹ میں عرب امارات، ترکی، نیپال، بنگلہ دیش، تائیوان اور افغانستان نے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ سیمی فائنل 15 دسمبر کو جبکہ فائنل16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔