افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘ احمد خان

September 25, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمدخان نے وزیر اعظم عمران خان کے افغانوں اور بنگالیوں کو ملکی شہریت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان بھائیوں کو مستقل شہریت دینا ان کا بنیادی حق ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں پانچ سال گزارنے کے بعد وہاں کی شہریت دیدی جاتی ہےلیکن ہمارے ہاں 35 سال کے بعد بھی لاکھوں مہاجرین شہریت سے محروم ہیں افغانستان میں گزشتہ چالیس برس سے خون ریزی جاری ہے جس کی وجہ سے افغان بھائیوں کو یہاں در بدری کی زندگی گزارنا پڑ رہی ہے مہاجرین معیشت پر بوجھ نہیں بلکہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کو دانشمندانہ فیصلو ں پر خراج تحسین پیش کیا۔