وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس میں بھی اصلاحات پر غور شروع کر دیا

September 25, 2018

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس میںبھی اصلاحات پر غور شروع کر دیا ہے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اس ضمن میں پنجاب پولیس میں اصلاحات اور عملدر آمد کے حوالے سے قائم کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی سے ملاقات میں اسلام آباد پولیس کو بھی پنجاب پولیس کی مجوزہ انقلابی اصلاحات کا حصہ بنانے پر مشاورت کی ئی۔ اس موقع پر اسلام آباد میں کے پی کے کی طرح ایکٹ 2017 کی طرز پر ماڈل پولیس لاء متعارف کروانے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پروزیر مملکت نے کہا کہ وزارت داخلہ اسلام آباد پولیس کو آپریشنل اور مالیاتی معاملات میں خودمختاری دینے کے سلسلے میں پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد رفاہ عامہ اور کمیونٹی کو شامل کرنے سے متعلق نئے پراجیکٹس متعارف کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کے ڈھانچے میں طویل المدتی اصلاحات کی جائیں گی اور استعداد کار بہتر بنانے کیلئے اسپیشل اسکولز اور یونٹس تشکیل دئے جائیں گے