بھارت نے جارحیت کی حماقت کی توچھٹی کادودھ یادکرادیاجائیگا، حامدموسوی

September 25, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ ہندوبنیاذہن نشین رکھے کہ یہ 71ء والانہیں بلکہ 2018والاایٹمی پاکستان ہے اگرکسی قسم کی جارحیت کی حماقت کی گئی تواسے چھٹی کادودھ یادکرادیاجائیگا اب بھارت کو22کروڑپاکستانی عوام سے جنگ لڑنی ہوگی جوعساکرپاکستان کے ہراول دستے کاکام کریں گے، زشتہ روزشمالی وزیرستان میں کپتان سمیت 7فوجی جوانوں کی شہادت مادروطن کیلئے عساکرپاکستان کے قربانیاں کاتسلسل ہے جنہیں قوم سلام پیش کرتی ہے ،بھارت اسرائیل کی تمام کاروائیوں کی پشت پرعالمی شیطان ہے ۔تمام شیطانی قوتیں یادرکھیں کہ کسی بھی مسلم ملک پرحملہ عالم اسلام پرحملہ اوردہشت گردی سمجھاجائے گا۔ کربلا والوں نے جبر سے مفاہمت نہ کرنے کا درس دیا،امام زین العابدین نے زندانوں کی سختیا ں اور بدترین ظلم برداشت کرنے کے باوجودحسینی پیغام کو زندہ رکھااور ظلم کو مظلومیت کی طاقت سے شکست فاش سے دوچار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم شیعہ علماء بوڈرکے سینئر علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے 15تا25محرم الحرام عالمی عشرہ بیمارکربلا منانے کااعلان بھی کیا۔