سی پیک پر حکومتی گوسلو پالیسی خطرناک اقدام ہوگا ،لیاقت بلوچ

September 25, 2018

لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت نے اگر سی پیک پر گوسلو پالیسی اختیار کرلی ہے تو یہ بہت خطرناک اقدام ہے ۔ گزشتہ چھ ماہ سے عملاً پورے ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے غیر فعال اور انتہائی سست روی کا شکار ہیں لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ بھی گوسلو کا شکار ہے ۔اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں تاخیر سے مزید اربوں لگانا پڑیں گے۔ حکومت خارجہ محاذ پر امریکی شاطرانہ چالوں کی اسیر نہ بنے اور پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بھارت امریکی ایما پر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہاہے ۔ بھارت امریکی مدد سے خطرناک جنگی جنون کا شکار ہو چکاہے ۔ وزیراعظم عمران خان حالات کو مکمل سنجیدگی سے لیں اور پارلیمنٹ کے ذریعے خارجہ پالیسی ، کشمیر پالیسی اور بھارتی عزائم کے مقابلہ کے لیے واضح ، دوٹوک ، باوقار اور جرا ت مندانہ حکمت عملی بنائیں ۔ قومی سلامتی اور پاکستان کی دشمن قوتوں کے مقابلہ کے لیے تمام جماعتوں اور قائدین کو متحد کیا جائے ۔ ایک صفحہ پر آئیں ، پوری قوم دشمن کے مقابلہ کے لیے یک آواز اور یک جان ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بدلتے حالات میں وزیر خارجہ اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطہ میں امریکہ و بھارت کے خطرناک کھیل کو بے نقاب کریں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے بھر پور آواز اٹھائی جائے ۔ خطہ میں ایران ، افغانستان اور پاکستان امریکی دراندازی کی زد میں ہیں