وطن کی حرمت و سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے، آرمی چیف

September 25, 2018

راولپنڈی(جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے ،اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورے کے دوران فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی کی اکیڈمی کےمختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی۔