تین معروف امریکی سائنسدان استعفے دینے پر مجبور

September 25, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) تین معروف امریکی سائنسدانوں کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گیا۔ تحقیقی کمیونٹی کے اندر ان سائنسدانوں کے نازیبا رویوںاور تحقیقی طریقوں کی مذمت کی گئی ہے۔ ان تین سائنسدانوں کے استعفوں کو امریکا کے اعلیٰ سائنسدانوں کا زوال کہا جارہا ہے۔ استعفے دینے والے سائنسدانوں میں نیویارک میں میموریل سلون کیٹرنگ کینسر سینٹر کے چیف میڈیکل آفیسر جوز بسیلجا، کارنیل یونیورسٹی میں فوڈ اور برانڈ لیب کے ڈائریکٹر برائن وانسنک اور ڈارٹ ماؤتھ کالج میں پبلک ہیلتھ کے پروفیسر جلبرٹ ویلچ شامل ہیں۔ ان تینوں پر مختلف نوعیت کے الزامات جیسے کہ چربہ سازی، اسکالر شپ اور تحقیق میں نازیبا رویہ وغیرہ شامل ہیں۔