محمد صلاح کا وہ گول جو سال کا بہترین گول قرار پایا

September 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


مصر سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد صلاح کو سال کا بہترین گول اسکور کرنے پر ــ’’گول آف دی ایئر2018 ‘‘کا ایوارڈ دیا گیاہے ۔

محمد صلاح نے انگلش پریمیئرلیگ میں اپنے کلب لیور پول کی طرف سے کھیلتے ہو ئے ایورٹن کے خلاف یہ یادگار گول بنایا تھا۔محمد صلاح کو یہ ایوارڈ لندن کےسائوتھ بینک کے رائل فیسٹول ہال میںمنعقد ہونے والی تقریب میں دیا گیا۔

بد قسمتی سے محمد صلاح فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل نہ کر سکے،یہ ایوارڈ کروشیا کے اسٹار فٹبالر لوکا موڈریچ لے اڑے لیکن اس دوڑ میں محمد صلاح اور کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل تھے ۔