امل کیس میں اہم پیشرفت، فرار ملزم خالد گرفتار

September 25, 2018

امل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعےکےروزمقابلے کےبعد فرارملزم خالد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم خالد رکشا ڈرائیور ہے اورہجرت کالونی کارہائشی ہے،آرٹلری میدان تھانےکی پولیس نےملزم کو مقابلےکےبعدگرفتارکیا۔

ملزم خالد کا ساتھی شہزاد پولیس مقابلے میں ماراگیاتھا، ملزم کے قبضے سےاسلحہ،رکشااور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

ملزم نے مزید 7 وارداتوں کااعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ واقعے کے روز 3 وارداتیں کی تھیں،وارداتیں رکشے میں کرتے تھے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے امل عمر کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی سماعت کے دوران پولیس ٹریننگ اور قواعد میں ضروری ترامیم، پرائیویٹ اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور واقعے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی۔