سرکاری اشتہارات کے معاملے پر حکومت نے کمیٹی بنادی

September 25, 2018

حکومت نے سرکاری اشتہارات کے معاملے پر کمیٹی بنادی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجس کے مطابق صوبائی حکومت یا وفاق کو اشتہارات کے لیے کمیٹی سے اجازت لینا ہوگی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سرکاری اشتہارات کے معاملے پر بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی کا قیام وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت اطلاعات نے کیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں کےپی، پنجاب اور بلوچستان کے وزیر اطلاعات شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی ، سینیٹر فیصل جاوید بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، نوٹیفکیشن وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دستخط سے جاری کیا گیا۔