لوٹن بن ایشو پر کمیونٹی رہنماؤں کا اجلاس، راجہ اکبرداد پٹیشن لکھیں گے

September 26, 2018

لوٹن (نمائندہ جنگ) جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے مہتمم علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی میزبانی اور صدارت جبکہ راجہ اکبرداد خان کی نظامت میں عمائدین لوٹن کا اجلاس جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن واقع ویسٹ بورن روڈ منعقد ہوا۔ اس موقع پر راجہ اکبر داد خان کو لوٹن کونسل لیڈر کو پٹیشن لکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی جس میں کمیونٹی کے بن سروس کی شیڈول میں تبدیلی پر تاثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیونٹی لیڈر چوہدری محمد بشیر، سابق میئر لوٹن چوہدری مسعود اختر جے پی، یوکے اسلامک مشن کے رہنما اور خطیب مدینہ مسجد لوٹن علامہ محمد اقبال اعوان، الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ٹرسٹ کے قاری واجد حسین چشتی، صفتہ اسلام لوٹن کے پراجیکٹ مینجر اور سنی کونسل کے جنرل سیکرٹری راجہ فیصل کیانی، کونسلرز ملک محمود حسین ، راجہ وحید اکبر، محمد ریاض بٹ ، محمد فاروق، چوہدری محمد ایوب اور طاہر ملک کےعلاوہ، صدر لوٹن مرکزی جامع مسجد چودہری محمد شفاعت پوٹھی، ممبر اسلامک کلچرل سوسائٹی لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، پیر سید اعجاز محی الدین قادری، مہربان ملک، احمد حسین بٹ، چوہدری لیاقت، ممتاز بٹ، جامعہ الاکبریہ کے شبیر ملک، نوید چوہدری ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسلرز نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ جبکہ بن مسئلہ کو کمیونٹی میں بنیادی طور پر اٹھانے کے محرک راجہ اکبر داد خان کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ مشاورت سے ایک یادداشت تیار کریں جسے بعدازاں کونسل تک پہنچایا جائے۔