ہماری اصلاحات کے اثرات 6ماہ بعد نظر آئیں گے،وزیراعظم

October 10, 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حوصلہ رکھیں گھبرانے کی بات نہیں ،ہماری اصلاحات کے اثرات 6 ماہ بعد نظر آئیں گے ،5سال میں 50لاکھ گھر بناکردیں گے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیاپاکستان ہائوسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کو 18 ارب ڈالرکا خسارہ پچھلی حکومت سےتحفہ ملا ہے،آنےوالےدنوں میں پاکستان کےپاس اتنےڈالرز نہیں ہیں کہ قرضوں کی قسط ادا کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قرضہ اس لیے چاہیے کہ قرضے کی قسطیں ادا کردیں،دس سے بارہ ارب ڈالر کی کمی پوری کرنے کے لیے دو راستے ہیں،دوست ممالک یا آئی ایم ایف،ہم نے ان دونوں پر کام کیا ۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اقدامات کے اثرات آہستہ آہستہ آئیں گے،اگر پاکستان سے منی لانڈرنگ ہی روک لی جاتی تو قرضہ نہ لینا پڑتا،حوصلہ رکھیں ، گھبرانے کی بات نہیں،ایک چھوٹا سے عرصہ ہے، میں اس مشکل وقت سے نکالوں گا،کچھ عرصہ مشکل دور سے گزرنا پڑے گا، میں پاکستان کو اس مشکل دور سے نکالوں گا۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ ایک روڈمیپ سب کےسامنےرکھوں گاکہ مشکل وقت سےنکالنےکےلیےکیااقدامات کرنا ہوںگے،چالیس انڈسٹریز براہ راست ہاوسنگ اسکیم سے منسلک ہیں،غریب اور تنخواہ دار طبقےکے لیے ہمارا ہدف پچاس لاکھ گھر ہے۔

انہوں نےبتایا کہ امریکامیں 80 فیصدلوگ قرضہ لیکر گھر بناتے ہیں، بھارت میں گیارہ اور پاکستان میں 0اعشاریہ25فیصد لوگ قرضہ لے کر گھر بناتے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ بیروزگار نوجوان ہاوسنگ اسکیم سے روزگار لیں،اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہاوسنگ اسکیم میں تعمیر پرائیوٹ سیکٹر کرے گا،حکومت مسائل حل کرے گی،نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے معاملے کی نگرانی خود کروں گا،90 دن میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی قائم کردی جائے گی،وفاقی اور صوبائی حکومت کی زمینوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا،پاکستان بھر میں کچی آبادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا،اسلام آباد کی سب سے قیمتی زمین پر کچی آبادی قائم ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے سات شہروں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں،پہلے عوام سے ڈیمانڈ لیں گے اور پھر گھروں کی تعمیر کی جائے گی،گھروں کے لیے 60 دنوں میں رجسٹریشن مکمل کرنی ہے۔

انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم کل سے شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ قوم کی زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، گھبرانا نہیں چاہیے،سارا سسٹم صحیح کرنے کے لیے تین سے چھ ماہ کا وقت لگے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بھی ایک پروگرام لایا جائے گا،دس سے بارہ ارب ڈالر کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،جب ان مسائل سے نکلیں گے تو اندازہ ہوگا کہ یہ کوئی مسائل ہی نہیں تھے۔