نادرا ویب سائٹ کریش کر جانے کے بعد بحال

October 11, 2018

حکومت کی اعلان کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں عوام نے بھر پور دلچسپی ظاہر کی ہے ، پہلے دن ، پہلے ہی گھنٹے میں نادرا کی ویٹ سائٹ ،فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے رش کے باعث کریش کر گئی جسے بعد میں بحال کیا گيا۔

نادرا ترجمان کے مطابق پروگرام نادرا ویب سائٹ پرلانچ ہوتےہی 174 ملکوں سے2 لاکھ لوگوں نےبیک وقت رسائی حاصل کی،

ایک سیکنڈ میں 10 ہزارہٹس موصل ہورہی ہیں جس پرویب سائٹ عارضی متاثر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق نادرا ویب سائٹ اب معمول کے مطابق فعال ہے،پہلے ہی گھنٹےمیں 62 ہزار فارم ڈاؤن لوڈ کیے گئے۔

ترجمان نادرا کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پائلٹ فیزہے، پروگرام پہلے مرحلے میں صرف 7 اضلاع کیلئےشروع کیاگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آئندہ 5 سالوں میں حکومت غریب اور تنخواہ دار طبقے کو 50 لاکھ گھر بنا کر دے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے، جو نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

پہلے مرحلے میں سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔