علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تقرری کے خلاف درخواست مسترد

October 11, 2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تقرری کے خلاف درخواست مسترد کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ علی جہانگیرسول سرونٹ نہیں،یہ تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہے، اس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کرسکتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون بتائیں سول سرونٹ کے علاوہ سفیرتعینات نہیں ہوسکتا،یہ ایگزیکٹو کا اختیار ہے وہ کرسکتے ہیں، چیف ایگزیکٹیو نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی لگایا ہو گا، یہ عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتی۔