زینب کا قاتل بدھ کو پھانسی چڑھے گا، بلیک وارنٹ جاری

October 13, 2018

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔ قصور کی 7 سالہ زینب کے اغوا، زیادتی اور بہیمانہ قتل کے مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔ دوسری طرف زینب کے لواحقین ، سماجی ودینی علاقوں نے مطالبہ کیا ہے مجرم کیلئے صرف پھانسی کی سزا کا فی نہیں بلکہ اسے سر عام پھانسی دی جائے تاکہ ملک بھر میں اس مذموم فعل میں ملوث جو دوسر ے لوگ ہیں یا ایسا گھنائو نا عزم رکھنے والے دوسرے جرائم پیشہ افراد ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہو اور وہ عبرت حاصل کریں۔ہیں اضح رہے کہ مجرم عمران کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 21 مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ رواں برس کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔