وہاڑی، مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

October 13, 2018

پنجاب کے شہر وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقابلہ وہاڑی کے علاقے کچی پکی روڈ پر اُس وقت ہوا جب 5 ملزمان ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر بورے والا روڈ کی جانب فرار ہورہے تھے۔

ملزمان نے پولیس ناکے سے گزرتے ہوئے پولیس کے روکنے پر اس پر فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔