ترکی میں رہائی پانے والے امریکی پادری امریکا روانہ

October 13, 2018

ترکی کی قید سے رہائی پانے والے امریکی پادری اینڈریو برنسن امریکا روانہ ہوگئے، امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی مزید امریکیوں کو بھی رہا کردے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پادری اینڈریو امریکا آرہے ہیں ، امید ہے کہ ترک حکومت جلد ہی دیگر امریکی شہریوں اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مقامی عملے کو بھی رہا کردے گی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور محکمہ خارجہ تمام زیر حراست امریکیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے ۔