کیا دفتر میں کام لیٹ کر بھی کیا جاسکتا ہے؟

October 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دفاتر میں کام صرف بیٹھ کر ہی نہیں، اب لیٹ کر بھی کیا جائیگا،انوکھی کرسی 5ہزار 900 ڈالر میں خریدی جاسکتی ہے ۔

یوں تو دفاتر میں کام کرتے ہوئے ورکرز نہایت چاک و چوبند دکھائی دیتے ہیں جو مکمل ڈسپلن سے اپنے فرائض سر انجام دیتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب دفاتر مین لیٹ کر بھی کام کیا جائیگا۔

کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایسی انوکھی کرسی تیار کرلی ہے، جس پر لیٹ کر اپنا کام سر انجام دیا جاسکتا ہے ۔

آلٹ ورک ا سٹیشن نامی یہ کرسی صرف کرسی نہیں بلکہ پورا ایک سسٹم ہے، جس پر کمپیوٹر بھی نصب کردیا جاتا ہے اگر آپ اس پر لیٹ کر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے نیچے ہوتے ہی کمپیوٹر ، ماؤس اور کی بورڈ بھی اسی انداز میں اوپر آتے جائینگے کہ آپ باآسانی اپنا کام کرسکیں ۔