راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے ،پانچ افرادزخمی

October 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں پانچ افرادزخمی ہوگئے۔ تھانہ سول لائن کو فوزیہ لون نے بتایا کہ کریم گاڑی کے ڈرائیور نے میرے ساتھ دست درازی کی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ ائرپورٹ کو راجہ شرجیل نے بتایا کہ الیاس جو نشےمیں تھا اس نے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرکے مجھے شدیدزخمی کردیا۔تھانہ مورگاہ کو زبیر ارشداعوان نے بتایا کہ راجہ رئیس،راجہ فصیح ،حارث ،حسیب چودھری نے میرے بیٹے احمد زبیر کو ماراپیٹا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔تھانہ صدرواہ کو عبداللہ نے بتایا کہ میں اور میرا بیٹا روح اللہ عمر17سال اپنی دکان میں موجودتھے کہ جہانزیب سے میرے بیٹے نے سلائی کی رقم50روپے مانگی جس پر اس نے اپنی ریڑھی سے چھری نکال کر قتل کرنے کی نیت سے میرے بیٹے پر وارکیا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ روات کو محمد صدیق نے بتایا کہ گزشتہ صبح گھر سے اپنی ٹیکسی لے کر نکلا تو مجھے عتیق نے فون کر کے اپنے گھر بلایا میں ابھی اس کے گھر کے قریب گلی میں پہنچا تھا کہ عتیق نے اپنے گھر کے اندر سے دیوار کے اوپر چڑھ کر گالیاں دینی شروع کردیں میں نے اسکو منع کیا عتیق نے قتل کی نیت سے مجھ پر پانچ چھ فائرکئے جو مجھے دائیں ٹانگ پر لگے جس سے میں سے شدید زخمی ہو گیا ،اسی دوران عتیق کا بھائی محمد شفیق آگیا جس نے مجھے لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔عمر فاروق اور صوبیدار وادی حسین نے مجھے ان سے چھڑایا ۔وجہ عناد تنازع زمین ہے ۔تھانہ ریس کورس کو طیب محمودکیانی نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں موجودتھا کہ یاسر کیانی اور3 نامعلوم ملزم زبردستی میرے گھر میں داخل ہوئے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔