ہائوسنگ منصوبے میں پنجاب کے دس شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ

October 15, 2018

وزیر ہائوسنگ پنجاب محمودالرشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے اگلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے دس شہروں کو شامل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہائوسنگ منصوبے کے لیے مزیددس شہروں میں اگلے سال کے شروع میں رجسٹریشن کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ پنجاب کے جن شہروں میں ہائوسنگ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے ان میںقصور،سیالکوٹ ، جہلم ، بہاولپور، لیہ ، ملتان ، وہاڑی ، رحیم یارخان ،گوجرانوالا شامل ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی ہاوسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے ابتدائی تیار ی مکمل کرلی ہے جس کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں منصوبہ شروع کیا گیاہے، فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ مزید دس شہروں میں بھی تیاری کی جارہی ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کرلیا ہے ، وہاں پر دو منزلہ گھر بنیں گے۔