لاس اینجلس میں ٹریفک حادثہ، 40زخمی

October 16, 2018

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی شہر لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 40افراد زخمی ہو گئے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فری وے405پر دو مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ امدادی کارکنوں نے سڑک پر ٹریفک کو معطل کر کے دونوں گاڑیوں سے چالیس زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں حادثہ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔