گلبرگ میں ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش

October 16, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا کے مکینوں نے گلبرگ میں ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، ڈی آئی جی زون غربی اور ایس ایس پی ضلع وسطی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کافوری نوٹس لیں اور اس کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ علاقہ مکین اور دکاندار سکون سے اپنا کاروبار کریں اور زندگی گزاریں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فیڈرل بی ایریابلاک نمبر12,11,10 اور 13 میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اچانک ہی اضافہ ہو گیا ہےجبکہ جامع مسجد اسلامیہ انوار العلوم سے جامع مسجد شاہ احمد نورانی کے درمیان واقع تین دکانوں میں ڈکیتی کے دوران قریباً 50ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔