نیوزی لینڈ اے نے پاکستان کیخلاف ٹی20 جیت لیا

October 16, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دبئی میں نیوزی لینڈ اے نے پاکستان اے کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان نے سات وکٹ پر142 رنز بنائے۔حسین طلعت نے54 اور عمر امین نے46 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے اسکور ایک گیند پہلے بنالیا۔ گلین فلپ اورجارج ورکر نے نصف سنچریاں بنائیں۔