ضلع اٹک کی نرسوں کو مستقل کرکے احکامات عدالت میں پیش کرنے کا حکم

October 16, 2018

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ضلع اٹک کی نرسوں کو مستقل کرکے احکامات عدالت عالیہ میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔شبنم شاہین وغیرہ نے توہین عدلت کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود ان کو مستقل نہیں کیا گیا۔حالانکہ عدالت کے روبرو ڈپٹی سیکرٹری صحت نے یقین دہانی رائی تھی کہ 45دنوں میں ان کو مستقل کردیا جائے گا۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شفقت منیر ملک کو ہدایت کی کہ وہ وزیر صحت سے رابطہ کرکے سمری ایک دن میں وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائیں اور اگلے تین دنوں میں وزیر اعلی سے منظوری کراکر 19اکتوبر کو احکامات عدالت عالیہ میں پیش کئے جائیں ورنہ ڈپٹی سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔