بیرون ممالک سے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں لینے والوں کاپی ایم ڈی سی کے سامنے مظاہرہ

October 16, 2018

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی ) بیرون ممالک سے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں لینے والوں کا نیشنل ایگزام نہ لینے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نےلاکھوں روپے خرچ ر کے بیرون ممالک سے تعلیم حاصل کی لیکن اب پی ایم ڈی سی ہم سے نیشنل ایگزام نہیں لے رہا حالانکہ لاہور ہائیکورٹ نے پچاس سے ساٹھ فیصد کے درمیان نمبر والے ڈاکٹروں کو نیشنل ایگزام کے لیے اہل قرار دیا ہے ۔