2023 تک ایف بی آر کو ملک کے ٹاپ محکموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، اسد عمر

October 16, 2018

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور اسد عمر نے پیر کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں مصروف دن گزارا ۔ وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ آفس کا ان کا پہلا دورہ تھا۔ وہ مسلسل تین گھنٹے سے زائد دیر وہاں رہے۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وہ 2023 موجودہ حکومت کے آخری سال تک ایف بی آر کو ملک کے ٹاپ محکموں میں دیکھنا چاہتا ہوں آپ ٹیکس وصولیوں کیلئے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز حبیب اللہ خان ، ممبر کسٹم محمد زاہد کھوکھر، ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر اقبال، ممبران خواجہ عدنان ظہیر، حافظ محمد علی اندھر اور دوسرے سینئر افسر بھی موجود تھے۔