ایس زیڈ اے بی ایم یوکو چار ماہ میں اپنامیڈیکل کالج بنانے کی مہلت

October 16, 2018

اسلام آباد ( بلال ڈار نمائندہ جنگ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نےشہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (ایس زیڈ اے بی ایم یو)کو اپنامیڈیکل کالج بنانے کیلئے 4ماہ کی مہلت دے دی ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) سے الگ کرنے کے ترمیمی بل میں فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو بھی یونیو ر سٹی سے الگ کر کے الحاق کا درجہ دے دیا گیا جس کے بعد یونیورسٹی کے پاس اپنا کوئی کالج نہیں رہا جبکہ پی ایم ڈی سی آر ڈیننس کے مطابق میڈیکل یونیورسٹی کااپنا میڈیکل اینڈڈینٹل کالج ہونا لازم ہے اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈ یکل یونیورسٹی کے پاس اپنا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نہیں ہو گا تو اس کامیڈیکل یونیورسٹی کا سٹیٹس ختم ہو جائے گا ۔