چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس ایسوسی ا یشن تشکیل دی جائیں ، صوبائی وزیرجنگلات

October 16, 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) ملک بھر کے چڑیاگھروں اور وائلڈلائف پارکس کی ایسوسی ایشن تشکیل دی جائے جس میں تمام صوبوں اور آزاد کشمیر کے جنگلی حیات کے وزراء اورڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف شامل ہوں تاکہ وہ نہ صرف ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسکیں بلکہ تمام صوبے اپنے چڑیاگھروں اور وائلڈلائف پارکس میں سرپلس جانوروں کاتبادلہ بھی کرسکیں ۔ صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری محمد سبطین خان نے اس ضمن میں تمام معاملات کوحتمی شکل دینے اور ایسوسی ایشن کیلئے رولز اینڈ ریگولیشن بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ فوری طور پر وزیراعظم سے منظوری حاصل کی جاسکے ۔ انہوں نے یہ بات کوپر روڈ پر فاریسٹ کمپلیکس میں لاہورچڑیاگھر اور سفاری زوکے حوالے سے بریفنگ کے دوران کی ۔