باکسر عامر خان کا بچوں کے اسپتال کا دورہ

October 16, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیڈز میں بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور دل کی سرجری کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

برطانوی شہرلیڈز میں اسپتال کے دورے کے دوران باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں بہت اچھا لگا، بچوں کے چہروں پر خوشی لانا ان کی فاونڈیشن کا اصل مقصد ہے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ انہیں برٹش پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے سوہاوہ میں عامر خان نے یتیم بچوں کے لیے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔