’بھاری بستوں کی وجہ سے بچوں کی صحت خراب ہو رہی ہے‘

October 16, 2018

پشاور ہائی کورٹ نے بھاری بیگز سے متعلق سماعت میں ریمارکس دیئے کہ ہیوی بیگز کی وجہ سے معصوم بچوں کی صحت خراب ہو ہی ہے کسی کو پرواہ نہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں بچوں کے بھاری بیگز کے خلاف دائر درخواست پرسماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔

سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی عدالت میں پیش ہوئے ۔

پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل کے پیش نہ ہونے پر جسٹس قیصر رشید کا اظہار برہمی کیا اوراستفسار کیا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے پرنسپل کیوں نہیں آئے۔پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل ابھی عدالت میں پیش ہوں۔

انہوںنے مذید استفسار کیا کہ یونیورسٹی کا نمائندہ کیو ں پیش نہیں ہوا ان کو بھی بلائیں اور جو پیش نہیں ہوا ان کے خلاف سخت آرڈر جاری کریں گے ،ڈیکوریٹڈ سکول بنا کے بچوں کو ایک من کتابیں تھما دیتے ہیں۔

یہ اہم ایشو ہے یہ معصوم بچوں کی صحت کا مسئلہ ہے۔ ہیوی بیگز کی وجہ سے معصوم بچوں کی صحت خراب ہو ہی ہے کسی کو پرواہ نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔