پاک افغان بارڈر تین روز کشیدگی کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

October 17, 2018

چمن(آئی این پی) پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز کی کشیدگی کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے ملنے والی تفصیلا ت کے مطابق پاک افغان حکام کے مابین کا میاب مذاکرات کے بعد باب دوستی کو ہر طرح کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور پاک افغان بارڈر کا راستہ کھولتے ہی سرحد پار تمام تر تجارتی سرگرمیاں پھر سے بحال ہو گئی ہیں۔