فاروق ستارکنوینر نہیں رہے،نئی درخواست دائر کریں،الیکشن کمیشن کی ہدایت

October 17, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو ہدایات جاری کردیں کہ فاروق ستار اب کنوینر نہیں رہے دوبارہ نئی درخواست دائر کریں،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں2رکنی کمیشن نے سماعت کی ،درخواست گزار آفتاب عارف صدیقی کی جانب سے وکیل پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ایم کیو ایم نے 1 لاکھ 80 ہزار پائونڈ برطانیہ بھیجے جن کا سالانہ اکائونٹس میں ذکر نہیں، رقم برطانیہ میں سن چیریٹی نامی فلاحی ادارہ کو بھیجی گئی ممبر پنجاب نے استفسار کیا درخواست گزار کا پارٹی سے کیا تعلق ہے اس درخواست پر پاکستان کا پتہ ہی درج نہیں، برطانوی شہری کی درخواست ہم کیسے سن لیں،وکیل نے استدعا کی درخواست گزار دوہری شہریت کا حامل ہے۔