لاوڈ اسپیکر کیس، نئے تفتیشی افسر نے مہلت مانگ لی

October 17, 2018

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں نئے تفتیشی افسر نے کراچی کی سیشن عدالت سے 10 دن کی مہلت مانگ لی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فاروق ستار جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت کیس کے نئے تفتیشی افسر نے عدالت سے 10 دن کی مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو10 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار پر نیو ٹاؤن اور سولجر بازار تھانے میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔