اسٹیٹ بینک نے مالی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

October 18, 2018

رواں مالی سال میں جی ڈی پی چھ اعشاریہ دو فیصد اضافے کا ہدف پورا نہیں ہو سکتا ۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال دو ہزار اٹھارہ میں پاکستانی معیشت کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں چھ اعشاریہ دو فی صد اضافے کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال اٹھارہ میں معاشی نمو تیرہ سال کی بلند ترین سطح پر رہی ، ملک کے تمام پیداواری شعبوں کی معاشی نمو ملی جلی رہی۔

معاشی نمو کا سبب کم شرح سود، توانائی کی بہتر سپلائی، سبسڈیز اور قرضوں کی بہتر فراہمی کو بتایا گیا ہے۔

معاشی ترقی کا سبب اخراجات کو بتایا گیاہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اخراجات اور سی پیک سرمایہ کاری سے بھی معاشی نمو بڑھی ہےتاہم معاشی نمو کے حصول میں مالی خسارہ پانچ جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کم مہنگائی کے ساتھ معاشی نمو بنائے رکھنے کا توازن بنائے رکھنے کےلئے شرح سود میں اضافہ ، روپے کی قدر میں کمی اور درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹیز عائد کی گئیں ہیں، تاہم معاشی نمو کو بنائے رکھنے کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔