.تعلیمی اعلانات

October 19, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے امتحانی فارم25اکتوبرتک عسکری بینک گلشن اقبال برانچ اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیںجبکہ کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچر شعبہ حسابات گلشن اقبال کیمپس اور عبدالحق کیمپس کے شعبہ امتحانی کائونٹر سے حاصل کریں۔ وہ طلباء و طالبات جن کی رجسٹریشن2012کی ہے ان کیلئے امتحان میں شرکت کا یہ آخری موقع ہے۔ دریں اثناء ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز برائے سال 2019کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 18اکتوبر سے 9نومبر تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ وصول کی جائے گی۔