راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا

October 19, 2018

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکا ہرک اور مچھ کے درمیانی علاقے میں ریلوے ٹریک کے پاس ہوا۔

مقامی پولیس کے مطابق بولان ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے، دھماکا ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی اور آنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے۔